4 جون 2011 - 19:30

ملتان…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کے لیے منشور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ابنا: ملتان سرکٹ ہاوٴس میں اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقات میں وزیراعظم گیلانی کا کہناتھا کہ بہاولپور سمیت دیگر صوبوں کا فیصلہ بھی منشور کمیٹی کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پراپوزیشن کے رویے سے دنیا پر پارلیمنٹیرینز کا تاثر اچھا نہیں گیا تاہم پنجاب کے بجٹ میں حائل نہیں ہوں گے کیونکہ بجٹ تقریر عوام اور اراکین اسمبلی کا حق ہے۔ وزیراعظم نے دعویٰ کیاکہ حالیہ سیلاب، دہشت گردی اور بجلی کے بحران کے باوجود بہترین بجٹ دیا جبکہ متاثرین سیلاب میں وطن کارڈز کا اجرا بھی حکومت کی بڑی کامیابی تھی۔ سرکٹ ہاوٴس ہی میں جنوبی پنجاب کے علما نے وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور مدارس کو درپیش مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اس موقع پر وزیر اعظم نے علما سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت